برلن: عالمی مالیاتی ادارے نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے عالمی پابندیوں کے جواب میں خام تیل کی سپلائی میں کمی کرنے اور آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میںمسلسل اضافہ ہورہاہے ۔ آئی ایم ایف کے منتظم اعلیٰ ڈیوڈ لپٹن نے جی 20کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوںمیں بڑھتا ہوا اضافہ عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے اور مستقل قریب میں یہ ایک بڑا مسئلہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال میں ایران دنیا کی معیشت کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ رسک ثابت ہورہا ہے اور آئی ایم ایف کے تجزئیے کے مطابق عالمی معیشت ابھی تک معاشی خطرے سے باہر نہیں آئی ہے۔
