کراچی : انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر ایک مرتبہ پھر91روپے پر پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے درآمدی اور دیگر ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی طلب بڑھ گئی۔ دوسری جانب فارورڈ بائینگ کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر5 پیسے بڑھ کر91 روپے پر آگئی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی طلب بڑھنے پر آئندہ آنے والے دنوں میں روپے پر مزید دبا دیکھا جا سکتا ہے۔
