کراچی : کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 13000 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی، سرمایہ کاری مالیت میں39ارب44کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 38.84فیصدزائد جبکہ 52.43 فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز، انفرادی نوعیت سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ، فرٹیلائزر، اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 13100 کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباﺅ، پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 147.59پوائنٹس اضافے سے 13088.97پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور پر349کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجس میں سے 183کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ،73کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ93کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں39ارب44 کروڑ66ہزار778روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 33 کھرب 92ارب 11کروڑ 80لاکھ 40 ہزار 505روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر کاروباری حجم25کروڑ30لاکھ 3 ہزار398شیئرزرہاجوگزشتہ روز کی نسبت7 کروڑ 7لاکھ84 ہزار412 شیئرززائد ہے۔ قیمتوں کے اتارچڑھاﺅ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 151.96روپے اضافے سے 3801.89 روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت18.04روپے اضافے سے388.66روپے پر بند ہوئی ۔ نمایاں کمی یونی لیور پاک فوڈزکے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت89.41روپے کمی سے1708.00روپے جبکہ باٹا پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 30.23روپے کمی سے619.36روپے پر بند ہوئی۔ جمعہ کوفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں4 کروڑ 46 لاکھ46 ہزار 862شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت5.06پیسے اضافے سے 5.03 روپے اور فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی سرگرمیاں 1کروڑ93 لاکھ54 ہزار 964شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں جس کے شیئرزکی قیمت1.20 روپے اضافے سے 25.45 روپے پر بند ہوئی۔جمعہ کو کے ایس ای 30انڈیکس100.29پوائنٹس اضافے سے12049.95پوائنٹس، کے ایم آئی 30انڈیکس158.95پوائنٹس اضافے سے 23125.53پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس105.70پوائنٹس اضافے سے9090.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔
