توانائی بحران: ٹیکسٹائل کا برآمدی ہدف پورا نہ ہونے کا خدشہ

پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے توانائی بحران کے باعث برآمدی ہدف پورا نہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ فیصل آباد میں چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن عارف توصیف کا کہنا تھا کہ بجلی چالیس فیصد مہنگی ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکی۔

مارچ میں بھی ہفتے میں پانچ دن گیس بندش جاری ہے۔ چار ماہ میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ آٹھ سو ملین ڈالر کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں بحران تمام ٹیکسٹائل برآمد کنندگان پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ پانچ سال کے دوران پہلی بار ملکی ایکسپورٹ میں تین سو چون اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

What Next?

Recent Articles

One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.