پاکستانیوں کو بھارت میں براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت

بھارت نے پاکستان سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اعلان واہگہ بارڈر پر ایک نئی تجارتی راہداری کے افتتاح سے چند گھنٹے قبل کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیرِ تجارت آنند شرما نے یہ انکشاف نئی دہلی میں اپنے پاکستانی ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور یہ پیش رفت دونوں حریف ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بہتری کی تازہ ترین علامت ہے۔

’’بھارت نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی کوششوں کے سلسلے میں اصولی طور پر یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دی جائے گی۔‘‘

اُنھوں نے کہا کہ اس سہولت کی فراہمی کے لیے ضابطہ عمل سے متعلق ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کا جلد باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا جائے گا۔

آنند شرما کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے مرکزی بینکوں کی دونوں ملکوں میں شاخیں کھولنے پر بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

تجارتی پابندیوں میں نرمی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے جیسے اقدامات کو دونوں ملکوں کے مابین امن کے فروغ کی کوششوں میں مرکزی حثیت حاصل ہو چکی ہے۔

باوجودیکہ پاکستان اور بھارت کی مشترکہ آبادی ایک اعشاریہ چار ارب ہے جبکہ دونوں ملکوں کی مشترکہ تاریخ اور ثقافت ہزاروں سال پر محیط ہے، 1947ء سے آج تک لڑی جانے والی تین جنگوؤں کے باعث دوطرفہ تجارت کو پنپنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔

What Next?

Recent Articles

One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.