اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیاری آپرےشن مےں مسلح افراد کے ہاتھوں ےر غمال بنائے جانے والے بچوں اور خواتےن کو آزاد کرنے کا حکم دےدےا ۔صدرزرداری نے ہداےت دی کہ لےاری مےں بچوں اور خواتےن کو ےرغمال بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔صدر زرداری کے احکامات پر کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ پر مشتمل تخمینہ کمیٹی بنادی گئی ہے ۔ کمیٹی جرائم پیشہ افراد کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد اور جلائے گئے گھروں کے مالکان کی مالی مدد کریگی اور ہرمتاثرہ خاندان کو دس ہزار روپے دئیے جائیں گے جبکہ مکینوں کے نقصانات کا حساب کرکے مالی مدد بھی کی جائیگی۔
