وزیراعظم مجرم ہیں، نواز شریف سے اتحاد سوچ سمجھ کر کریںگے،سید منور حسن

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مجرم ہیں، نواز شریف سے اتحاد سوچ سمجھ کر کریںگے کیوں کہ ہم دودھ کے جلے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو سر کا تاج بنا کر نہیں بٹھایا جاسکتا اگر ان میں تھوڑی سی بھی اخلاقیات ہیں تو مستعفی ہوجائیں، ہم تمام مذہبی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے اتحاد کافیصلہ ماضی کے تلخ تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے رابطے کے بعد کریں گے ۔ جماعت اسلامی کے امیر کا مزےد کہنا تھا کہ لیاری آپریشن ایم کیو ایم کی فرمائش پر کیا جارہاہے۔

What Next?

Recent Articles

One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.