اسلام آباد: اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل او دفاع پاکستان کونسل کے راہنماڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کھول کر ملکی سلامتی کو داﺅ پر لگادیا گیا ربڑ سٹیمپ پارلیمنٹ ملک اور قوم سے زیادہ نیٹو اور امریکہ کی وفادار بن گئی حکومت مستعفی نہ ہوئی تو حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے نیٹو سپلائی روکنے کیلئے عوامی قوت سے ہر آئینی طریقہ اختیار کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی عوامی امنگوں کی کے یکسر خلاف ہے نیٹوسپلائی میںامریکیوں کے صرف کپڑے اور فوڈ آئیٹمز ہی نہیں جائیں گے بلکہ اسی سپلائی میں کئی سالوں سے جنگ میں مبتلا افغان مسلمان بھائیوں کے قتل کیلئے پورا پورا سامان موجود ہوگا پارلیمنٹ کو بائی پاس کر کے حکومت نے غیر جمہوری قوتوں کو تقویت دی ہے حالیہ پاک امریکہ معاہدے کو فوری طور پر عوام کے سامنے لایا جانا ازحد ضروری ہے کیونکہ جس عجلت کے ساتھ سارے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے اہلسنت والجماعت نیٹو سپلائی کے خلاف چلنے والی تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ امن وامان کی تباہ کن صورتحال بھی اسی نیٹوسپلائی کاتحفہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ سلالہ واقعہ کے بعد بند ہونے والی سپلائی سے قبل پاکستان میں اسلحہ اور دیگر سازوسامان کے گم ہونے والے سینکڑوں کنٹینرزکی جامع رپورٹ طلب کرے کہ وہ کس نے گم کئے اور اب وہ اسلحہ کہا ں ہے ورنہ پہلے کی طرح اب پھر نیٹو کنٹینرزگم ہونگے اور ملک میں امن کا بیڑہ غرق ہوجائے گاحکومت عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے نہیں کررہی بلکہ الٹا ملک بھرمیں اضطراب بڑھ رہا ہے لہٰذا اب مزیداسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں اور وہ مستعفی ہوجائے ۔
