کراچی: پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سندھ برانچ نے کراچی پریس کلب کے تعاون سے صحافیوں کوکسی بھی ناگہانی صورتحال ،بم دھماکے،دہشت گردی سمیت دیگر واقعات کے دوران زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ایک روزہ تربیتی سیمنارکا انعقاد 2مئی کو کراچی پریس کلب میں منعقد کیا ۔اس موقع افتتاحی تقریب میں میں ریڈ کریسنٹ کا ہفتہ منانے کا بھی اعلان کیا گیا۔تقریب میں کیمرہ مین،ہیلتھ رپورٹر،کرائم رپورٹر،جنرل رپورٹر،کالم نگار سمیت 80سے زائد صحافیوں نے شرکت کی جن کو ہنگامی صورت حال کے دوران اپنی زندگی محفوظ اور زخمیوںکو فوری طبی امداد فراہم کے لئے تربیت فراہم کی گئی۔ حاد ثات ،بم دھماکوں اور دیگر ہنگامی حالات کے دوران متعدد صحافی زخمی ہوجاتے ہیں اگر ان کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ٹریننگ و تربیت حاصل ہوتو وہ اپنی اور اپنے زخمی ساتھیوں کی زندگیاں بچاسکتے ہیں۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ برانچ کے صوبائی سیکریٹری کنور وسیم نے کہا کہ یہ ٹریننگ زخمیوں کو فوری مرہم پٹی کرنے ،دل کا دورہ پڑنے کے دوران فوری طبی امداد فراہم کرنے ،جھلسنے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے اور زخمیوں کو فوری اسپتالوں میں منتقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ٹریننگ کوآرڈینیٹرڈاکٹر رضوانہ واصف زخمی ہونے کے بعد اسے طبی امداد فراہم کرنے کا طریقہ سکھاتے ہوئے کہا کہ ہر گھر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اس طرح کی تربیت سیکھنا بہت ضروری ہے۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ برانچ کی چیئر پرسن اور مہمان خصوصی فرزانہ نائیک نے ہلال احمر کی جانب ہفتہ منانے کے افتتاحی رو ز اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ کی جانب سے ایمرجنسی سروس اور زخمیوںکو فوری طبی امداد فراہم کرنے کو سراہا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ ویک 2012میں 2 مئی کو کراچی پریس کلب میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ آن پری پیئردا جرنلسٹ ٹو سیو لائف، 3مئی صبح 10بجے ہیلتھ رسک ری ڈیکشن وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال میں منعقد ہوگا۔4 مئی 5بجےءشام کو سیونگ لائف چینجنگ مائنڈ ڈالمیا سٹی مال کلفٹن مین منعقد ہوگا۔6مئی کو صبح8بجے کلفٹن میکڈونلڈ پر واک فار ہومیونٹی پر منعقد ہوگا۔7مئی صبح 9بجے فیئریئر حال میں پینٹنگ کمپیٹیشن ہوگا اور8مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈ کریسنٹ کا عالمی دن منایا جائے گا۔اس مو قع پر انہوںنے کراچی پریس کلب اور صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے امید ظاہر کی کہ ریڈ کریسنٹ کی جانب سے 2سے8مئی 2012 منائے جانے والے ہفتے میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ریڈ کریسنٹ اس طرح کے آگاہی پروگرام صوبے بھر میں وقتا فوقتا منعقد کرتی رہتی ہے تاکہ عوام کو آگاہی مل سکے۔اس موقع پر فرزانہ نائیک نے کراچی پر یس کلب کے صدر طاہر حسن خان،جنرل سیکریٹری موسی کلیم ،ہیلتھ کمیٹی کی سیکریٹری غزالہ فصیح کا شکریہ ادا کیا ۔بعد ازاں شرکاءمیں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
