لاہور : وفاقی وزےر اور مسلم ق کے رہنما امےر مقام نے رائے ونڈ مےں مسلم لےگ ن کے سربراہ نواز شرےف سے ملاقات کی ۔گزشتہ روز رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات مےں امےر مقام نے نواز شرےف کے پالےسےوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کےا ۔اس موقع پر امیر مقام نے نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ساتھیوں سمیت پشاور میں پریس کانفرنس کے ذریعے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات مےں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، اقبال ظفر جھگڑا، سردار مہتاب خان، پیر صابر شاہ، فرید طوفان اور کیپٹن صفدر اور دےگر شرےک تھے ۔
