لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی وممبر پنجاب اسمبلی زیب جعفر نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کاخطاب ایوان صدرکے ترجمان نے لکھا تھا۔تعجب ہے حکمران اپنا اقتداربچانے کیلئے اپنے پیاروں کوبھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے۔حکمرانوں کی طرف سے مسلسل عدلیہ کی توہین ناقابل برداشت ہے۔پیپلزپارٹی والے عدلیہ پرڈرون حملے بنداوراپنے آپ کواحتساب کیلئے پیش کردیں ۔اپنے ایک بیان میں زیب جعفر نے کہاکہ حکمرانوں کے غلامانہ اورمجرمانہ طرزعمل کے نتیجہ میں امریکہ کوپاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے اور پروفیسرحافظ سعیدکی گرفتاری کے حوالے سے ڈکٹیشن دینے کی جسارت ہوئی ۔منتشرعوا م کومتحداوران کامعیار زندگی بلندکرناپیپلزپارٹی اوراس کے اتحادیوں کے ایجنڈے میں نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ناقص اورناکام خارجہ پالیسی نے ایٹمی پاکستان کوتنہائی اورپسپائی سے دوچارکردیا۔اگر صدریاوزیراعظم میں پاکستانیوں کے باہمی اختلافات دورکرنے کی صلاحیت ہوتی توانہیں امام کعبہ کوپاکستان بلانے کی ضرورت نہ پڑتی ۔ زیب جعفر کا کہنا تھا کہمیاں نوازشریف کے بعدجوبھی وزیراعظم منتخب ہوااس نے ا مریکہ کے سامنے سرنڈرکردیا۔میاں نوازشریف کے دورمیں پاکستان کی داخلی خودمختاری یوں سوالیہ نشان نہیں تھی۔
