وزیراعظم مستعفی ہوجائیں یا احتجاجی تحریک کا سامنا کریں، نواز شریف

لاہور :  ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے آزاد عدلیہ کو کبھی تسلیم نہیں، وزیراعظم سزایافتہ ہونے کے باوجود اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں، وہ فورا مستعفی ہوجائیں یا احتجاجی تحریک کا سامنا کریں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ سز ایافتہ وزیراعظم کو برطرف نہیں کیا جارہا ، قانون کی حکمرانی کے لیے تمام جماعتیں متحد ہوجائیں، میںوکلائ، سول سوسائٹی اور پوری قوم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپریم کوٹ کا حکم تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں یا احتجاجی تحریک کا سامنا کریں۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ احتجاج تحریک کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں ، جماعت اسلامی، تحریک انصاف، سندھ و بلوچستان کی قوم پرست اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔

What Next?

Recent Articles

One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.