کوئٹہ میں اسکول جانے والے دو طالب علم زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بنا پر ایک شخص سید صالح آغا پر فائرنگ کردی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ فائرنگ کی زد میںآنے سے اسکول جانے والے دو بھائی اسد اور نجیب شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا-
