تعلیم کی بہتری کیلئے اسکولوں کو گود دینے کی نئی پالیسی جاری کردی گئی

کراچی : محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے سرکاری اسکولوں کو گود دینے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت تعلیم کی بہتری کے لئے کام کرنے والی این جی اوز اور سول سوسائٹی کے لوگوں کو اسکول گود دیئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سینئر صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی پیر مظہرالحق کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ کو سمری بھیجی گئی تھی وہاں سے منظوری کے بعد اسکولوں کو گود دینے کی نئی پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکریٹری تعلیم محمد صدیق میمن نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم اور سول سوسائٹی اور این جی اوز میں ایک معاہدہ کیا جائے گا جس کے تحت 3 سال کے لئے اسکول گود دیئے جائیں گے، اسکولوں کو بہتر چلانے کی صورت میں اسے مزید 10 سال تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس پروگرام کیلئے ایک اسٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے چیئرمین سیکریٹری تعلیم، کوچیئرمین منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن جبکہ ممبروں میں ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ، سول سوسائٹی کے 2 ممبراور ایک ایڈوپٹیڈ کوآرڈینیٹرسندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گود دیئے جانے والے اسکولوں کی سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے تحت مانیٹرنگ کرے گا جس کی ماہانہ رپورٹ سیکریٹری تعلیم کو پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منفی رپورٹ آنے کی صورت میں اسکول واپس لے لیا جائے گا۔

What Next?

Recent Articles

One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.