جناح اسپتال کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے درجنوں آپریشن ملتوی ،مرےض بے حال

کراچی: جناح اسپتال کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے درجنوں آپریشن ملتوی کردیئے گئے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ذرائع کے مطابق جنا ح اسپتال کراچی میں جمعرات کے روز صبح 8بجے سے 10بجے تک بجلی کی لو ڈ شیڈنگ جاری رہی جس کی وجہ سے لسٹ میں آپریشن کی غرض سے رجسڑڈ درجنوں مریضوں کے آپریشن ملتوی کردیئے جس کی وجہ سے کراچی ،اندرون سندھ سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں تین جنریٹرہیں جن میں سے دو خراب ہیںجبکہ ایک بہتر حالت میں ہے لیکن اس کو بھی چلانے کے لئے صوبائی محکمہ صحت ڈیزل فراہم نہیں کررہاجس کی وجہ سے اسپتال میں داخل مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔اس حوالے سے اسپتال کی انتظامیہ کا کہناہے کہ بجلی دو گھنٹے کے لئے غائب تھی جس کے بعد لسٹ میں شامل مریضوں میں سے چند مریضوں کے آپریشن ملتوی کئے گئے تھے جبکہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے شدید مسائل جنم لے رہے ہیں۔دوسری جانب جناح اسپتال،قومی ادارہ برائے ارماض قلب اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال ان تینوں اسپتالوں کے ملازمین پر مشتمل ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز جناح اسپتال میں منعقد ہوا جس میںجوائنٹ کمیشن کمیٹی کے چیئرمین گل سعید خان ، صدر ڈاکٹر عثمان ملک ، جنرل سیکریٹری محمد اختر جوئیہ اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری حق نواز سیال سمیت دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ الاﺅنس ( ایک بنیادی تنخواہ ) کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمدمےں انتظامےہ، وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے تاخےری حربے کسی طور پر قبول نہےں نوٹےفکےشن پر فوری عملدرآمد کےلئے اپنا احتجاج جاری رکھنے پر بھی غور کریں گے اور اس ضمن مےں انتظامیہ کے تعاون کی بھی امید رکھیں گے۔حکومت کو اٹھاروےں آئےنی ترمےم کی آڑ مےں ملازمےن کے حقوق غصب کرنے کی کسی صورت اجازت نہےں دےں گے۔انہوںنے کہا کہ آئندہ بجٹ سے پہلے جناح اسپتال ،این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ اسپتال کے ملازمین کو جنوری 2012 سے لے کر اپریل 2012 تک کے واجبات کو فی الفور ادا کئے جائیں کےونکہ حالےہ احتجاج کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے بھی ملازمےن کے مسائل حل کرنے کی ےقےن دہانہ کرائی گئی تھی جس کے بعد ملازمےن نے اپنا احتجاج ختم کےاتھا لےکن تاحال اس ضمن مےں کوئی پےش رفت سامنے نہےں آئی اورحکومتی عہدےدار ٹال مٹول سے کام لےتے ہوئے آئندہ بجٹ مےں ملازمےن کی تنخواہوں مےں سالانہ اضافے کو روکنے کی سازشےں کررہے ہےں جس سے ملازمےن مےں شدےد بے چےنی پائی جاتی ہے چونکہ دیگر صوبوں مےں اس نوٹےفکےشن پر عملدرآمد ہو چکا ہے صرف کراچی کے ان تےنوں اداروں کے ملازمےن تاحال محروم ہےں اس ضمن مےں اےکشن کمےٹی کے عہدےدار اب جائزہ لےں گے تاکہ ملازمےن مےں پائی جانےوالی بے چےنی کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر ان تین اداروں کے ملازمین کے فنڈز جاری نہیں کررہی جبکہ اسلام آباد میں کام کرنے والے تمام اداروں کے ملازمین کو جنوری سے یہ ہیلتھ الاﺅنس دیا جارہا ہے تو ان ملازمین کا کیا قصور ہے ۔عہدیداران نے کہا کہ ہم پرامن جدوجہد اور احتجاج جاری رکھنے کے لئے آئندہ چند روز میں اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

What Next?

Recent Articles

One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.