دو قبائلیوں کی ہلاکت: پاکستان کا افغان فوج پر الزام

پاکستانی حکام نےالزام لگایا ہےکہ افغان فوجیوں نےپاکستانی سرحد کے اندر داخل ہوکر دو مقامی قبائلی افراد کو ہلاک  کیا ہے۔

حکومتی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ  پیر کے روزکم از کم 30افغان فوجیوں کی پاکستان کی نیم خودمختار قبائلی پٹی  کے اَپر خرم علاقے میں مقامی لوگوں سےجھڑپ ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ  یہ فوجی شدت پسندوں کا پیچھا کرتے ہوئے افغان سرحد کی طرف سے  پاکستان میں داخل ہوئے۔

ایسو سی ایٹیڈ پریس نےافغان وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے اِس رپورٹ کی تردید کی ہے۔

دریں اثنا، افغان وزارت دفاع کے ترجمان فرمارز تمنہ نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت پاکستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو  شکایت کرے گی، اگر پاکستان نے، اُن کے بقول،  اُس کے دیہات پر گولہ باری بند نہ کی۔

حالیہ دنوں  کے دوران افغانستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا  ہے،  ایسے میں جب دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے علاقے میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کی واضح حد بندی نہیں ہے، اور یہ علاقہ طالبان اور القاعدہ سے منسلک دہشت گردوں کی  آماجگاہ بنا ہوا ہے، جہاں وہ  آزادی کے ساتھ ایک سے دوسرے ملک  کے اندر  آتے جاتے رہتے ہیں۔

What Next?

Recent Articles

One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.