بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے تین خلابازوں کی واپسی

ایک خلائی جہاز سوئیز ، زمین کے مدار میں موجود بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے دو روسی اور ایک امریکی خلاباز کو لے بحفاظت زمینی مرکز پر اتر گیا ہے۔

سوئیز ٹی ایم اے -22 جمعے کی صبح بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے زمین کے لیے اپنے سفر پر روانہ ہواتھا۔

زمین پر واپس آنے والے خلائی عملے میں روس سے تعلق رکھنے والے اینتون شکاپلروف ، اناطولی ایوانی شن اور امریکی خلاباز ڈینیئل بربیک شامل ہیں۔

زمین پر واپسی کے سفر کے لیے خلائی کیپسول میں مقفل سے قبل خلائی سٹیشن پر باقی رہ جانے والے  تین خلابازوں نے انہیں الوادع کہا۔

بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے روانہ ہونے کے بعد جمعے کو دیر گئے خلائی جہاز قازقستان میں واقع زمینی مرکز پر اتر گیا۔

خلاباز 163 دن بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر گذارنے کے بعد واپس آئے ہیں۔

What Next?

Recent Articles

One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.