لندن : اسپاٹ فکسنگ مےں سزا ےافتہ فاسٹ باولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ جےل مےں گزارے چھ ماہ بہت مشکل تھے ،فےملی نے مجھے بہت سپورٹ کےا ،پر ستار جس طرح مےرے ساتھ رہے اس پر بہت خوش ہوں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو مےں محمد آصف نے کہا کہ لندن جےل مےں جم اور دےگر کھےلوں کی سہولت تھی ،پرستار فےس بک اور اے مےل کے ذرےعے رابطے مےں رہے ۔پرستار اب بھی سپورٹ کرتے ہےں اور کرکٹ مےں دےکھنا چاہتے ہےں ۔بولنگ کے حوالے سے پوچھے گئے اےک سوال کا جواب دےتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ مچھلی تےرنا نہےں سےکھتی ،اسی طرح کسی بھی وقت بولنگ کر سکتا ہوں ۔
