کراچی : کراچی ٹیپ بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسرا آل کراچی ڈاکٹر ایم اے شاہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیپ بال ٹرافی6مئی سے چاولہ کرکٹ گراونڈ ناظم نمبر01اورا صغر علی شاہ اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا ۔ ٹورنامنٹ سیکریٹری ندیم شیخ کے مطابق ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 15ہزا ر روپے انعام میں دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کی برقی روشنیوں میں کھیلے جائے گے ۔ صرف کراچی ٹیپ بال کرکٹ ایسو سی ایشن سے رجسٹرڈ شدہ ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کی اہل ہونگی ۔ ناک آوٹ کی بنیاد پر منعقدہونے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 32ٹیمیں شرکت کررینگی ۔ خواہشمند ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی انٹری کی توثیق جلد سے جلد اصغر علی شاہ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد بلاک C-کراچی میں ندیم شیخ کے پاس جلد سے جلدکرادیں
