یورپی ملکوں کے فٹبال مقابلوں ’یورو کپ‘ کے فائنل میں سپین نے اٹلی کو (چار ۔ صفر) شکست دے کر یورپین چمپئین ہونے کے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا ہے۔
سپین فٹبال کا عالمی چیمپئین ہے اور اس نے مسلسل تین بڑے بین الاقوامی مقابلے جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔
2008ء میں سپین نے یورو کپ جیتنے کے بعد 2010ء کا عالمی کپ اور اب 2012ء میں ایک بار پھر یورو کپ جیت لیا ہے۔
