پاکستان کے علیم ڈار نے کرکٹ کے 150 ایک روز بین الاقوامی میچوں میں ایمپائرنگ کے فرائض انجام دینے والی ساتویں شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے امارات ایلیٹ پینل سے منسلک 44 سالہ علیم ڈار کو یہ اعزاز انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین پانچ میچوں کی سریز کے جمعہ کو کھیلے گئے افتتاحی میچ میں حاصل ہوا۔
میچ کے اختتام پر امارات ایلیٹ پینل کے جواگال سریناتھ نے پاکستانی ایمپائر کو آئی سی سی کی طرف سے اعزازی ’نشان‘ پیش کیا۔
علیم ڈار مسلسل تین برسوں سے ڈیوڈ شیپرڈ ٹرافی حاصل کر رہے ہیں۔
