یمن: عسکریت پسندوں نے 20 فوجی ہلاک کردیے

یمن کے فوجی عہدے داروں نے کہاہے کہ القاعدہ کے عسکریت پسندوں نے ملک کے جنوبی حصے میں اچانک حملہ کرکے کم ازکم 20 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

عہدے داروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پیر کے روز یہ واقعہ شورش زدہ صوبے ابیان میں پیش آیا۔

یہ حملہ  یمن میں ایک امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کے ایک سینیئر راہنما کی ہلاکت کے ایک روز بعد پیش آیا ہے۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ القاعدہ کا لیڈر فہد الا قوسو ایک میزائل حملے میں ماراگیاتھا۔

واشنگٹن میں یمن کے سفارت خانے نے کہاہے کہ قوسو یمن کا انتہائی مطلوب دہشت گرد تھا۔

جزیرہ نما عرب کی القاعدہ شاخ نے قوسو کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

What Next?

Recent Articles

One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.