شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں،اقوام متحدہ مزید مبصرین بھیجے گا

نیویارک : اقوام متحدہ کا ادارہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے کیلئے مزیدمبصرین شام بھیجے گاجبکہامریکہ نے باغیوں کی امداد بڑھانے کا اعلان کردیا۔ شام میں امن عمل کو موثر بنانے کیلئے اقوام متحدہ کے تحت مز ید مبصرین شام بھیجے جارہے ہیں جو وہاں جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کے حوالے سے نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔ اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے ثالث کوفی عنان کاجنیوا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود فریقین کی طرف سے اس کی خلاف ورزیاں باعث تشویش ہیں۔ دوسری جانب امریکہ نے شام میں حکومت مخالف باغیوں کی امداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ کوفی عنان نے شام کی سرکاری فورسز اور باغیوں میں لڑائی سے متاثرہونے والے دس لاکھ افراد کی انسانی بنیادوں پرامداد کی موثر فراہمی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

What Next?

Recent Articles

One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.