روس: آندھی اورموسلہ دھاربارش، 99 ہلاکتیں

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کےجنوبی کراسنودرسکی کےخطے میں دو روز سے جاری  طوفان اور موسلہ دھار بارش  کے سلسلے کے نتیجے میں آنے والے  سیلابوں کےباعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 99 تک پہنچ گئی ہے۔

ہفتے کے روز حکام نے بتایا کہ آندھی، سیلاب اور پہاڑی تودے گرنےکے نتیجے میں علاقے کے ہزاروں مکین متاثر ہوئے ہیں،  اور  پانی کےتیز ریلے کے باعث کچھ کاریں الٹ گئی ہیں یا بہہ گئی ہیں، جب کہ علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہو گئی ہے۔

رائٹرز خبر رساں ادارے  نے رپورٹ دی ہے کہ روس کےبحیرہٴ اسود  کی سب سے بڑی بندرگاہ،  نووروسک میں طوفان کے بعد ہفتے کو خام تیل کی نقل و حمل کا کام بند کر دیا گیا۔

ایک سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے،  تاکہ لوٹ مار کے امکانی واقعات کو روکا جاسکے۔

What Next?

Recent Articles

One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.