لندن : القاعدہ نے برطانیہ میں زیر حراست انتہا پسند مبلغ ابو قتادہ کی رہائی کے عوض ایک برطانوی یرغمالی کو چھوڑنے کی پیشکش کی ہے ۔برطانوی خبر اےجنسی رائٹرزکے مطابق القاعدہ کی شمالی افرےقی شاخ کی ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اگر برطانوی حکومت ابو قتادہ کو ملک بدر کر کے عرب بہارکے کسی ملک کو بھیج دے تو ا±س کے شہری اسٹیفن میلکم کو رہا کر دیا جائے گا۔بےان مےں برطانوی حکومت کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ابو قتادہ کو ا±س کے آبائی ملک اردن کے حوالے نہ کیا جائے۔
